12 اپریل 2013 - 19:30
عباس ٹاؤن بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اسلم گل منگھو پیر سے گرفتار

واضح رہے کہ پولیس اس سے قبل بھی مختلف کارروائیوں کے بعد گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو عباس ٹاؤن بم دھماکے کے مرکزی ملزمان کے عنوان سے پیش کرچکی ہے۔

ابنا: پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ عباس ٹاؤن بم دھماکے کے ماسڑ مائنڈ اسلم گل سمیت تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا کہنا ہے ملزم اسلم گل عباس ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے، جو کارروائی کے بعد وزیرستان چلا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بڑی دہشتگردی کے منصوبے کو کامیاب کرنے واپس کراچی آیا تھا اور منگھو پیر میں مقیم تھا، جسکے بعد سی آئی ڈی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی، جس میں ملزم اسلم گل اور اس کے تین قریبی ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 125 کلو بارودی مواد اور 8 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں، ملزمان سے مزید تفیش کا عمل جاری ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس کے مطابق عباس ٹاؤن دھماکے میں ملوث ملزم استاد اسلم دہشتگردوں کو بارود سے بھری گاڑیاں اور بارود فراہم کرتا تھا۔ ملزموں کے قبضے سے 125 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا سیاسی جماعت کے دفتر اور امریکی قونصلیٹ پر حملے کا منصوبہ تھا۔ ملزموں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.......

/169